ہر انسان بہت قیمتی ہے۔ ہم سب کو اپنا خیال خود رکھنا ہوتا ہے۔ کوئی ایسا خیال نہیں رکھ سکتا جیسا آپ خود رکھتے ہیں ۔ خاص طور پر خواتین کو خاص توجہ کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اپنی زندگی کو آسان آپ نے خود بنانا ہوتا ہے۔ اس پر کچھ ہدایت آپ کے لیے حاضر ہیں۔
1- ضروری نہیں کہ گھر کے تمام کاموں کو ایک ہی دن میں کیا جائے ۔ایسے کرنے والی خواتین سٹریس میں رہتی ہیں۔
2 - اپنے آرام کیلئے کچھ وقت ضرور نکالیں ، کیونکہ کچھ دیر آرام کرنا اور کچھ من پسند کھانا کھانا قطعاً گناہ نہیں ہے
3- اگر سر میں شدید درد ہے۔ تو اس درد کو دور کرنے لئے کچھ دیر لازماً آرام کریں ، ہو سکے تو کچھ دیر کیلئے قیلولہ کرلیں۔
4- غنودگی کی حالت میں کام بلکل مت کریں کیونکہ یہ آپ کے دماغی صحت اور دیگر جسمانی اعضاء کیلئے سخت نقصان دہ ہے۔ اور یہ آپ کی یادداشت پر اثر انداز ہو کر آپ کو بھولنے کی بیماری میں مبتلا کر سکتا ہے ۔لہذا اپنے ذہن کو پرسکون رکھیں ، سیر و تفریح کیلئے وقت نکالیں اور دل کھول کر ہنسیں۔ کام پڑے نہیں رہیں گے ہو جائیں گے
5- اپنے ذہنی سکون کیلئے، ہلکی پھلکی ورزش اور خود ریلیکس کرنے کا وقت نکالیں ، جیسے کہ یوگا ۔ کھلی اور تازہ فضاء میں گہرے سانس لیں اور پھر سانس کو چھوڑتے ہوئے اپنے اندر کی منفی سوچوں سے بھی چھٹکارا حاصل کریں۔
6- آئینے کے آگے کھڑے ہو کر اپنے آپ کو سراہیں یہ آپ میں اور آپ کے اردگرد مثبت لہروں کو چارج کرے گا، جو آپ کے اندر خوداعتمادی کی چمک پیدا کرے گا۔
7- اپنے لئے دعوت کا انتظام کریں، اپنے شوہر کے ساتھ زیادہ نہیں پھر بھی ایک ماہ میں باہر جایا کریں کیونکہ آپ اس کی حقدار ہیں۔
8- اپنے روزمرہ کے معمولات میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے جدید مشینری اور ٹیکنالوجی کی مدد ضرور لیں ،کیونکہ ذہنی بوجھ عورتوں کا خاموش قاتل ہے ۔
9- اگر آپ بہتر محسوس نہیں کر رہیں تو کسی ڈاکٹر سے رابطہ ضرور کریں ،ممکن ہو تو اپنے نزدیکی ہسپتال چلی جائیں ، ورنہ فون پر رابطہ کریں ۔پر خود سے کوئی دوا مت لیں ۔ بغیر ڈاکٹر کے مشورے سے دوا کا استعمال آپکے لئے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔
10- وقتاً فوقتاً اپنا شوگر لیول اور بلڈ پریشر چیک کرتی رہیں ۔ ضروری نہیں کہ یہ تب ہی چیک کیا جائے جب انسان بیمار ہو ، بنا بیمار پڑے بھی احتیاط کی جا سکتی ہے اور ایسا کرنے سے بہت سی عورتیں بیمار ہونے سے بچ سکتی ہیں ۔
یقین کریں میں نے آپ کو بلکل درست صلاح دیا ہے
اپنے آپ کی قدر کریں اپنے آپ سے پیار کرنا اور اپنا خیال رکھنا سیکھیں ،کیونکہ آپ سراہے جانے کے قابل ہیں ۔
اور یہ ہرگز نا بھولیں کہ آپ خدا کا ایک خوبصورت شاہکار ہیں۔
0 Comments