کارٹون کے اثرات
کچن میں کام کرتے ہوئے میرے کانوں میں میرے سب سے چھوٹے بیٹے کی , جو کہ محظ تین سال کا بھی نہیں ہے , آواز نے مجھے ایک دم چونکا دیا " *ایبرا کا ڈیبرا بے بلیڈ چل جائے* " , یہ کہتے ہوئے وہ اپنے بے بلیڈ کو بار بار چلانے کی ناکام کوشش کر رہا تھا ۔
*چند دن پہلے ہی میں نے اسے ہر ہر بات پر اللہ سے
دعائیں* مانگتے ہوئے سناتها ـ " اللہ تعالی مجھے فلاں کھلونا دے دیں " " اللہ تعالی بارش ہو جائے " , " اللہ اتنی بارش ہو کہ رکے نہ " ـ اور چند دن بعد جب خوب بارشیں ہوئی تو ہر ایک کو فخر سے کہتا , " میں نے اللہ تعالی کو بولا تھا ,دیکھا بارش ہو گئی " -
مجھے اللہ پر اس کا یہ یقین بہت سکون دیتا تھا
لیکن اس دن اس کے منہ سے یہ جادوئی کلمات سن کر میرے رونگٹے کھڑے ہو گئے ۔ سب کام چھوڑ کر میں نےاس سے پوچھا ، " کیا ہوا ؟ " , کہنے لگا : " بے بلیڈ نہیں چل رہا ". "آپ ابھی کیا کہہ رہے تھے ؟" میں نے اس سےدریافت کیا تو گویا ہوا "میں ایبرا کا ڈیبرا بولوں گا نا تو میجک سے چل جائےگا دیکھنا"۔
" *نہیں بیٹا ! میجک تو جھوٹ ہوتا ہے !" ـ " نہیں مما میں نے بین ہولی ( Ben and holly) *کارٹون میں دیکھا تھا* "
آگے اس نے اپنے الفاظ میں بہت کچھ *کہاجس سے واضح محسوس ہو رہا تھاکہ اس کارٹون کے ذریعے سے میرے بیٹے کا جادو پر یقین پختہ کر دیا گیا ہے۔ اور ظاہر ہے جہاں جادو ہوتا ہے ٫ وہاں اللہ نہیں ہوتا تو میرا بیٹا اللہ کو بھول بیٹھا تھا* ـ
" بیٹا ! میجک شیطانی کام ہے اور شیطان تو چاہتا ہے کہ آپ سے اللہ ناراض ہو , شیطان تو آپ کا دشمن ہے نا ؟ شیطان تو ہمیں آگ میں لے جانا چاہتا ہے اور جنت سے بہت دور کر دینا چاہتا ہے -
جب آپ کھانا کھاتے ہیں تو بسم اللہ پڑھتے ہیں ورنہ شیطان آپ کا سارا کھانا کھا لیتا ہے - جب آپ باتھ روم جاتے ہیں تب بھی دعا پڑتے ہیں تاکہ شیطان سے محفوظ رہ سکیں - شیطان تو آپ کو بالکل پسند نہیں کرتا !
" لیکن مما بین ہولی میں تو سب میجک کرتے ہیں اور ان کو سب کچھ مل جاتا ہے " ۔ "میرا بیٹا وہ سب جھوٹ ہے جادو سے کبھی کسی کو کچھ نہیں ملتا ! صرف اللہ تعالی ہی آپ کو سب کچھ دیتا ہے ـ
دیکھو اللہ نے آپ کو مما بابا دیے ٫ بھائی دیے ٫ آپ کو اتنے سارے دوست دیے اور آپ کو کتنی ساری چیزیں دی ہیں - آنکھیں دی ٫ ہاتھ دیے ہیں اور انہی ہاتھوں سے تو آپ بے بلیڈ چلاتے ہیں ـ ابھی آپ چھوٹے ہیں اس لیے آپ کو بے بلیڈ چلانا نہیں آ رہا لیکن اللہ تعالی کچھ دن میں آپ کے ہاتھوں کو بہت سٹرانگ کر دیں گے اور پھر آپ صحیح سے بے بلڈ چلائیں گے - شیطان تو چاہتا ہے آپ اللہ تعالی سے کچھ بھی نہ مانگیں اسی لیے آپ کو گندا گندا ایبرا کا ڈائبرا سکھا دیا "
میں نے اس کی ذہن کے مطابق اس کو بہت کچھ سمجھانے کی کوشش کی اور فورا ہی میرا بیٹا استغفر اللہ کرنے لگا ـ
آخر بچے ہوتے تو فطرت اسلام پہ ہی ہیں انہیں بڑوں کی بنسبت سمجھانا کافي آسان ہوتا ہے ـ ایک ہفتے تک مجھے اسے یاد دہانی کروانی پڑی ٫ کبھی صاحبزادے اپنے بھائیوں سے لڑ کر ایبرا کا ڈیبرا میرے بھائی غائب ہو جائیں کہتے ہوئے پائے جاتے تو کبھی کسی مشکل میں پھنس کر ایبرا کا ڈیبرا کی صدائیں بلند کر رہے ہوتے اور ہر دفعہ مجھے یا ان کے بابا کو ان کی تصحیح کرنی پڑتی اور پھر فورا استغفراللہ کرتے ہوئے تائب ہو جاتے ـ
*آج اپنے ہاتھ میں ٹیبلٹ کا خالی کور لے کر اس میں ٹیبلٹ آ *جانے اور اپنے گھوڑے پر بیٹھ کر اس کے گاڑی بن جانے کی اللہ سے دعائیں کرتے ہوئے پائے گے تو دل کو تسلی ہوئی لیکن اس سارے عرصے میں مجھے اپنی غفلت پر بھی بہت افسوس تھا ۔
میں عمومی طور پر بچوں کو بہت محتاط رہ کر اپنے زیر نگرانی کارٹونز دکھاتی ہوں اور بین اینڈ ہولی کو میں نے ایک ڈیسنٹ کارٹون سمجھ کر ہی بچوں کے لیے منتخب کیا تھا لیکن اس بات کا ہرگز گمان نہ تھا کہ یہ کارٹون میرے بچوں میں شرک کے بیج کو بو رہا ہے ۔ اللہ ہم سب کو ان شیطانی چرخوں کو پہچاننے اور ان سے اپنے آپ اور اپنی اولاد کو دور رکھنے کی توفیق فرمائے آمین ۔
0 Comments