اجزا :
آٹا گوندھنے کیلئے :
میدہ 2 کپ
نمک ½ چائے کا چمچہ
بیکنگ پاؤڈر 2 چائے کے چمچے
انڈہ 1 عدد
تیل حسب ضرورت
تمام چیزوں کو آٹے میں مکس کرکے پانی یا دودھ سے گوندھ لیں اور کم از کم آدھے گھنٹے کیلئے ڈھک کر رکھ دیں۔
ٹوپنگ کیلئے اجزا :
اُبلی اور ریشہ کی ہوئی چکن حسبِ منشاء
پیاز 1 عدد کٹی ہوئی درمیانے سائز کی
سبز پیاز 1 کپ صرف سبزحصہ
نمک حسب ذائقہ
ٹماٹو پیوری یا پیزا ساس حسب ضرورت
اوریگانو ½ چائے کا چمچہ
فریش لال مرچیں 2 عدد
شملہ مرچ 1 عدد کٹی ہوئی
کُٹی لال مرچ ½ چائے کا چمچہ
تیل 2 کھانے کے چمچے
چیڈر یا موزریلا چیز حسب ضرورت
ترکیب :
٭ ایک پین میں تیل ڈالیں اور پیاز ڈال کر تھوڑے سے نرم کر لیں
٭پھر اس میں چکن، نمک، شملہ مرچ، اوریگانو ،فریش لال مرچ ، سبز پیاز ، ٹماٹو پیوری یا پیزا سوس اور کٹی لال مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں اور فوراً چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کریں، ورنہ پراٹھا پھٹ جائے گا۔
٭ اب اس ٹوپنگ والے مکسچر میں کدو کش کی ہوئی چِیز ڈال کر مکس کر لیں-
آٹے کو روٹی کی طرح رول کرکے اس میں سبزیوں اور چیز کا آمیزہ بھریں ،جیسا کہ آلو کے پراٹھے میں آلوؤں کی فلنگ کرتے ہیں اور پین میں تھوڑے سے تیل کے ساتھ پراٹھے کی طرح پکالیں۔
پیزا پراٹھا تیار ہے
پراٹھے کی فِلنگ میں کالے زیتون اور کارن کا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے-
0 Comments