آسان ٹپس آزمائیں اور چاند سا نکھرا چہرہ پائیں

چمکدار اور نکھری جلد کے لئے یہ  آسان بیوٹی ٹپس

 پپیتے سے لے کر لیموں کے رس تک گھریلو نسخوں کو جتنا آزما کر ان کا فائدہ اُٹھایا جائے کم ہوگا، گھریلو نسخوں کے زریعے اپنے مسائل کا حل سب سے آسان اور سستا طریقہ ہے جس کے لئے آپ کو ہزاروں روپے بھی خرچ نہیں کرنے پڑتے اور ساتھ ہی آپ گھر میں ہی اپنے مسائل سے نجات حاصل کر سکتے ہیں

💕چمکدار اور نکھری جلد کے لئے کئی ایسے نسخے ہیں جن کو اپنا کر آپ اپنے اس مقصد کے حصول کو یقینی بنا سکتے ہیں مگر آج ہم آپ کو چند آسان سستے اور گھر میں دستیاب چیزوں سے صحت مند اور شفاف جلد حاصل کرنے کے چند طریقے بتائیں گے تاکہ آپ کا کام ہو جائے مزید آسان۔

💕 آلو استعمال کریں
آلو جلد کو چمکانے کے لئے اور نکھارنے کے لئے ایک بہترین زریعہ ہے اس کے لئے ایک آلو کو میش کر کے اسے چہرے ہر ماسک کی طرح لگائیں اور کچھ منٹ بعد ہلکے نیم گرم پانی سے دھو لیں نکھرا اور چمکدار چہرہ پائیں گے۔

💕دار چینی اور شہد
ایسے لوگ جنہیں چہرے پر دانوں کی شکایت ہو وہ دارچینی کو پیس کر اس کو شہد میں ملا کر ماسک کی طرح لگائیں اس سے اس کی ایکنی دور ہوگی بیکٹیریاز کا خاتمہ ہو گا اس کے بعد تازہ ایلوویرا جیل لگائیں جو آپ کی جلد کو موسچرائز کرے گا۔

💕 ہلدی کے حیرت انگیز کمال
ہلدی میں اینٹی اکسیڈنٹس، اینٹی سیپٹک اور جلد کو چمکانے کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں اگر آپ چہرے پر ہلدی کا پیسٹ بنا کر لگائیں تو اس سے دو رنگ جلد کا خاتمہ ہوگا اسکن ایک ٹون میں آ جائے گی اور اس سے چہرے پر موجود لال نشانات اور الرجی بھی دور ہوگی۔

💕 ٹماٹر کا رس
ٹماٹر کا رس آپ کے چہرے پر موجود کھلے مسام اور گڑھوں مو بند کرنے کے لئے مفید ہے اس کے لئے ٹماٹر کے رس میں چند قطرے لیموں کا رس ملائیں جس سے چہرے پر قدرتی نکھار بھی آئے گا اور جلد صاف بھی ہوگی۔

💕شہد اور دودھ کا نکھار
شہد میں دودھ ملا کر چہرے پر لگانے سے آپ کو وہ نکھار اور گوری رنگت حاصل ہو سکتی ہے جس کی آپ نے ہمیشہ سے خواہش کی ہو گی، دودھ ایکنی کا خاتمہ کرتا ہے اور جلد کو نرم و ملائم بناتا ہے جبکہ شہد اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات سے جلد کے کئی مسائل حل کرتا ہے...

چاولوں کا جادو

چاولوں کا پانی استعمال کرو یا پھر چاولوں کو گرائنڈ کر کو اسکا اتا بنا لو اور دودھ یا پانی سے پیسٹ بنا کے استعمال کرو۔۔۔۔ اس سے آپکو خیرات انگیز فوائد نظر آئے گے۔۔۔۔۔ اس سے جلد نرم و ملائم ہوگی اور رنگت بھی  نکھرتی ہے۔۔۔۔۔

کافی اور بیسن کا ماسک

بیسن میں تھوڑی سی کافی اور ہلدی مکس کر کو لگانے سی آپکو اپنی جلد میں نکھار کے ساتھ ساتھ سکن ٹائیٹ بھی ہوتی میں محسوس ہو گی۔۔۔۔۔۔ کافی جلد کو لٹکنے سے بچاتی ہے۔ یہ اینٹی ایجینگ کا بھی كام کرتی ہے اور آپکو جوان دیکھا نے میں مدد کرتی ہے ۔۔۔۔

ایلو ویرا جیل

ایلو ویرا جیل کو چاولوں کے پانی کے ساتھ کریم بنا کے لگانے سے رنگت صاف ہوتی ہے اور چہرہ نکھرتا ہے ۔۔۔۔۔۔

Post a Comment

0 Comments