بچوں کو گھریلو کاموں میں شامل کرنے کی اہمیت

ہارورڈ یونیورسٹی کی 75 سالہ تحقیق سے یہ واضح ہوا کہ بچوں کو کم عمری میں گھریلو کاموں میں شامل کرنا ان کی شخصیت سازی اور عملی زندگی کے لیے مفید ہوتا ہے۔

یہ تحقیق بتاتی ہے کہ بچوں کو روزمرہ کے چھوٹے چھوٹے کام سکھانے سے ان میں ذمہ داری کا شعور بڑھتا ہے اور  ہمدردی، خود اعتمادی اور خاندان کے ساتھ مضبوط رشتہ بھی پروان چڑھتا ہے۔

ہمارے پاکستانی گھروں میں بھی یہ اصول بہت کارگر ثابت ہو سکتا ہے۔ چند ایسے نکات پیش کرتا ہوں جن کے ذریعے آپ اپنے بچوں کو صبح سے لے کر رات تک محفوظ اور دلچسپ گھریلو کاموں میں شامل کر سکتے ہیں۔

1. صبح بستر ٹھیک کرنا:
صبح سویرے بیدار ہونے کے بعد بچوں کو اپنے بستر کو خود ٹھیک کرنے کی عادت ڈالیں۔ یہ کام نہایت سادہ ہے اور بچوں کو نظم و ضبط اور خود انحصاری سکھاتا ہے۔

2. ناشتہ کی تیاری میں مدد:
بچوں کو ناشتہ بنانے میں شامل کریں، اس سے بچوں میں ذمہ داری کا احساس پروان چڑھتا ہے اور وہ محسوس کرتے ہیں کہ وہ خاندان کا اہم حصہ ہیں۔

3. اپنے کپڑے ترتیب دینا:
بچوں کو اپنے روزمرہ کے کپڑے خود منتخب کرنے دیں۔ اس سے ان میں خود مختاری پیدا ہوتی ہے اور وہ اپنی چیزوں کا خیال رکھنے کے قابل بنتے ہیں۔

4. پودوں کی دیکھ بھال
بچوں کو پودوں کو پانی دینے کی ذمہ داری دیں۔ یہ نہ صرف ان میں فطرت سے محبت کا جذبہ پیدا کرتا ہے بلکہ دیکھ بھال اور ذمہ داری کا احساس بھی مضبوط کرتا ہے۔

5. کھلونے سمیٹنا:
کھیلنے کے بعد بچوں کو سکھائیں کہ وہ اپنے کھلونے خود سمیٹیں۔ یہ کام ان میں صفائی کا شعور پیدا کرتا ہے اور انہیں اپنی چیزوں کا خیال رکھنے کی عادت ڈالتا ہے۔

6. دسترخوان بچھانا اور سمیٹنا:
بچوں کو کھانے سے پہلے دسترخوان بچھانے اور بعد میں سمیٹنے کی تربیت دیں۔ اس سے ان میں ٹیم ورک اور ذمہ داری کا احساس پیدا ہوتا ہے۔

7. گھر کی صفائی میں حصہ لینا:
چھوٹے چھوٹے کام، جیسے میںز صاف کرنا، دسٹینگ کرنا، جھاڑو لگانا یا فرش صاف کرنا، زمین پر گری ہوئی چیزوں کو اٹھانا، یہ کام بچوں کو شامل کرنے کے لیے بہترین ہیں۔ یہ کام انہیں صفائی اور ذمہ داری کا احساس دیتے ہیں۔ ایسا کرنے سے وہ زیادہ گند بھی نہیں ڈالتے کیوں کہ انہیں اپنی محنت کا احساس ہوتا ہے۔

8. رات کے کپڑے تیار کرنا:
رات کو سونے سے پہلے بچوں کو اپنے کپڑے خود تیار کرنے دیں۔ یہ نہ صرف ان میں خود انحصاری پیدا کرتا ہے بلکہ دن کی بہتر منصوبہ بندی کی عادت بھی ڈالتا ہے۔

9. کتابیں اور اسکول کا سامان ترتیب دینا:
بچوں کو اسکول کی کتابیں اور سامان خود ترتیب دینے دیں۔ اس سے وہ خود مختار ہوتے ہیں اور ان میں منظم رہنے کی عادت پیدا ہوتی ہے۔

10. گھر کی صفائی
بچوں کو گھر کی صفائی میں شامل کریں یہ ان میں صفائی اور ماحول کی دیکھ بھال کا شعور اجاگر کرتا ہے۔

ہارورڈ یونیورسٹی کی اس تحقیق کے مطابق جو بچے کم عمری سے گھریلو کاموں میں شامل ہوتے ہیں، ان کی عملی زندگی زیادہ کامیاب ہوتی ہے۔

Post a Comment

0 Comments