*پاکستان* میں آج کل نوے فیصد نوجوان بچوں کو بالوں کے گرنے اور جسمانی کمزوری کا مسئلہ درپیش ہے۔
*ایسی صورتحال میں جب جسم کو ضروری توانائی، ورزش، غذائیت، وٹامنز، اور مائیکرو نیوٹرینٹس نہیں ملیں گے، تو بال کیسے صحت مند ہو سکتے ہیں؟*
*بال جسم کی صحت کا ایک اہم اشارہ ہیں۔
جسم صحت مند ہوگا، تو بال بھی صحت مند رہیں گے*۔ لیکن اگر جسم کمزور ہو، تو بال بھی کمزور ہو جائیں گے۔
*لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آج کا نوجوان ان باتوں کو نظر انداز کر رہا ہے*۔
ان حالات میں ایک قدرتی اور آسان حل* آپ کے سامنے رکھتا ہوں، جو بالوں اور جسمانی کمزوری دونوں کے لیے مفید ہے۔
*تین اقسام کے تیل ملا کر استعمال کریں:*
*1. بادام کا تیل*
*2. پمپکن سیڈ آئل (مغز کدو کا تیل)*
*3. تِل کا تیل*
*تینوں تیل ہم وزن ملا لیں* اور دن میں تین بار سر کے درمیان میں *دس دس قطرے* ٹپکا کر ہتھیلی سے ہلکا ہلکا سا تھپک لیں تاکہ چپچپاہٹ محسوس نہ ہو۔
اس کے ساتھ ، یہ تینوں تیل ملا کر ایک ٹی سپون دن میں تین بار ایک کپ چائے، جوس، یا دودھ میں ملا کر پئیں.*
*اور جسم میں کہیں بھی درد ہو، اسی سے مساج کریں۔*
*ان شاءاللہ،* تین مہینے کے اندر بہت اچھے نتائج ملیں گے۔
چاولوں کا پانی
ایک کپ چاولوں کو ایک لیٹر پانی میں ڈال کر رات بھر رکھ دیں صبح اسے پانچ منٹ تک اُبال لیں اور چھان کر ایک بوتل میں ڈال لیں اب اس میں ایلوویرا جل ڈال لیں اور جو شیمپو آپ استعمال کرتے ہیں وہ بھی شامل کر لیں یہ آپکا سب سے بہترین گھر کا شیمپو بن کے تیار ہے۔۔۔۔
0 Comments