دودھ میں پھول مکھانے ڈال کر پینے سے آپ کے جسم میں فوراً کیا تبدیلی آتی ہے ؟ جان کر آپ روزانہ استعمال کرنے پر مجبور ہو جائیں گے اور یہ دودھ ہر کوئی استعمال کر سکتا ہے ۔۔ بچے ہو یا بڑے مرد ہو یا عورت ۔ بڑے بزرگ ہو یا اسکول کالج کے بچے سب ہی اس دودھ کو پی سکتے ہیں۔
جسمانی کمزوری دور کرنے کے لئے مکھانے اور خشخاش والا دودھ بہترین مشروب ہے۔ وہ بچے جو اسکول کی پڑھائی کے بوجھ تلے دب کے رہ گئے ہیں ان بچوں کی ماؤں کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو یہ دودھ ضرور دیں۔ اور بچے اگر سادہ طریقے سے یہ دودھ نہیں پی رہے تو فلیور کے لئے اس میں چاکلیٹ کا استعمال کر سکتے ہیں۔۔۔۔۔
بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھنے میں بھی مکھانوں کی بڑی افادیت ہے اور دودھ کے ساتھ اس کے فوائد دگنے ہوجاتے ہیں۔ ہم سب کے گھروں میں بڑے بزرگ موجود ہیں جو بلڈ پریشر کے مریض ہیں۔ ان کی خوراک میں اس دودھ کو شامل ضرور کریں۔
پٹھوں اور جوڑوں کے درد کی مستقل شکایت رہنے لگی ہے تو پھر آپ اس دودھ کو ضرور استعمال کریں کیونکہ یہ ہڈیوں کو طاقت دیتا ہے اور جسم کے فلوئیڈ کو بڑھاتا ہے جو ہمیں چلنے پھرنے میں مدد دیتے ہیں۔ خاص طور پر وہ خواتین جو شادی اور بچوں کے بعد بہت سی جسمانی کمزوریوں کا شکار ہوتی ہیں ان کے لئے یہ کسی انعام سے کم نہیں ہے۔
وقت سے پہلے جھریاں، سفید بال اور بڑھاپے کے اثرات پر قابو پانے کے لئے یہ دودھ کسی ٹانک سے کم نہی ہے۔ روزآنہ اس دودھ کے استعمال سے آپ کو طاقت ملے گی اور جلد تروتازہ اور شاداب نظر آئے گی۔
بھرے ہوئے وزن کو کم کرنے کے لیے بھی یہ دودھ بہت مفید ہے۔ اس کے روزآنہ استمعال سے اپ کو اپنے اندر خیرت انگیز تبدیلی نظر آئے گی ۔ یہ دودھ جسم کو بہت تقویت دیتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ لٹکے ہوئے پیٹ کو کم کرنے میں بھی مدد گار ہے۔
0 Comments