وزن میں 20 کلو کمی کا ڈائیٹ پلان

 

وزن کم کرنے کے لیے سب سے زیادہ ضروری ہے کہ ارادہ پکّا ہو اور اس بات کا علم ہونا چاہیے کہ کیسے کرنا ہے۔ 20 کلو وزن راتوں رات تو بلکل بھی کم نہیں ہوگا اس کے لئے آپکو صبر رکھنا ہوگا اس کام میں 4 سے 5  مہینے تو آرام سے لگ سکتے ہیں اس لیے ہمت نہیں ہارنی اور حوصلا نہیں چھوڑنا۔   ایک اہم بات اور وہ یہ کہ جو وزن جتنی جلدی کم کیا جاتا ہے وہ اتنی ہی جلدی دوبارہ بھر بھی جاتا ہے۔ اب آپکو ایسی غذا کا استعمال کرنا ہے جو آپکو بور نہ ہونے دے کیوں کہ 20 کلو وزن کم کرنا ایک تھوڑا سا وقت آزما عمل ہے  اس لئے وہ غذا کھانی ہے جو آپکی توانائی کو برقرار رکھے اور وزن کم کرنے میں بھی مدد کرے ۔
سب سے پہلے تو صبح اٹھتے ہی آپکو نیم گرم پانی کے ساتھ کچھ ب ایسا لینا ہے جو وزن میں کمی ک ساتھ ساتھ اپک کےمیٹابولزم کو ب تیز کے جیسے کے آپ نیم گرم پانی کے ساتھ لیموں کا رس ڈال کے لے سکتے ہیں یا تو آپ زیرہ ایک چمچ لے سکتے ہیں یا پھر دال چینی کا پاؤڈر ایک چائے کی چمچ جتنا نیم گرم پانی میں ڈال ک لیے سکتے ہیں۔ یاد رہے جو بھی آپ صبح اٹھتے ہی استعمال کرتے ہیں دراصل وہی اپکے وزن کم کرنے کے سفر کو تیز کرتا ہے۔
اس کے بعد اب باری آ گئی ناشتے کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اب ناشتے کے وقت جو عموماً لوگ سب سے بڑی غلطی کرتے ہیں  وہ یہ کہ  ناشتا ہی نہیں کرتے اس سے کیا ہوتا کہ آپکی باڈی فیٹ کو اکٹھا کرنا شروع کر دیتی ہے۔اس لیے صبح ناشتے کے وقت آپکو پروٹین ضرور لینا اب پروٹین کے لیے آپ  تو سب سے پہلے اندا ہے ۔ اب اندا آپ بہت سے طریقوں سے استعمال کر سکتی ہیں۔ آپ انڈے میں بہت سی سبزیاں ڈال کے آملیٹ بنا کے بھی لے سکتے ہیں اور اگر آپ کو آملیٹ  خالی کھانا نہیں پسند تو آپ  ایک روٹی بھی ساتھ کہا سکتے ہیں یہ 2 سلائس بران بریڈ کے بھی لے سکتی ہیں۔ کیوں کہ جیسا میں نے پہلے بولا کے یہ پلان تھوڑا لمبا چلنا اس لیے آپکو ایسی چیزیں نہیں لینی جس سے آپ جلدی بور ہو جاؤ۔
اب دوپہر کے کھانے میں سلاد کا استعمال لازمی کریں ۔ سلاد میں آپ کسی بھی قسم  کی سبزیاں لے سکتے ہیں۔ چنا چاٹ بنا سکتے ہیں ۔لال لوبیا اُبال کے رکھ لیں آپ اس میں سبزیاں ڈال کے اُسکی چاٹ بنا سکتے ہیں۔
لیکن یہ یاد رہے کے لوبیا لال ہی لینا ہے ،سفید نہیں لینا
اسکے علاوہ آپ بران بریڈ کا سینڈوچ بھی بنا کے لے سکتے ہیں۔
رات کے کھانے میں کوئی بھی سبزی کا سالن یا چکن کا سالن یا  کوئی بھی دال ادھی روٹی یا تھوڑے سے چاول کا ساتھ لے سکتے ہیں اور اس کے علاوہ رات میں ایک کپ گرین ٹی کا ضرور لیں
جب کوئی بھی کسی بھی قسم کی ڈائیٹ پے ہو تو پانی کی انٹیک زیادہ رکھتے ہیں ۔ کیوں کہ جتنا زیادہ آپ پانی پیے گے آپکی باڈی اتنا صاف ہوگی۔ اور آپکی سکن خراب نہیں ہوگی۔ اپک رنگ خراب نہیں ہوگا اور سکن لٹکے گی نہیں۔
ایک بات جو کہ بہت اہم ہے وہ یہ کہ ہر کسی کی جسامت علیحدہ ہوتی ہے ہر کسی کا وزن کم کرنے کی سپیڈ بھی مختلف ہے ۔ کھانے میں کمی کے ساتھ واک ورزش بھی بہت ضروری ہے۔ آپ اپنے آپ کو جس مرضی طریکے سے حرکت دے سکتے ہیں ۔واک کریں ۔جمپنگ کریں۔ سیڑھیاں اترایں چڑھیں

Post a Comment

1 Comments