*کاربوہائیڈریٹ اور چینی

 

کاربوہائیڈریٹس ہمارے جسم کی بنیادی ضرورت ہیں.  یوں سمجھیں یہ توانائی کی اینٹیں ہیں جو ہمارے جسم کی عمارت کے لیے بے حد ضروری ہیں.   لیکن
انکی مقدار ضرورت سے زیادہ ہونے پر یہ *شوگر* میں بدل جاتے ہیں،
جو *ذیابیطس* کے شکار لوگوں کے لیے *مشکلات* کا باعث بن سکتی ہے۔

آئیے  کاربوہائیڈریٹس کی تصویر بنائیں  *15 گرام کاربوہائیڈریٹ ایسے ہی ہیں جیسے
تین چھوٹے چائے کے چمچ چینی

*یاد رکھیں جب ہم *روٹی، پراٹھا، پیزا، پھل، یا پاستا* جیسی چیزوں کا استعمال کرتے ہیں،   تو ان میں سے بہت سا *غیر ضروری کاربوہائیڈریٹ* اپنے جسم میں جمع کر رہے ہوتے ہیں

*جو پہلے شوگر پھر چربی میں تبدیل ہو کر جسم کے گوداموں میں جمع ہو کر کئی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں.*

انکی مقدار غیر محسوس طریقے سے بڑھتی ھے اور جب ہمارے علم میں آتی ھے تب تک *دیر* ہو چکی ہوتی ھے اور  پھر وزن کم کرنے کی دوائیں یا جلد از جلد وزن کم کرنے والے نقصان دہ نسخے شروع کر دیتے ہیں.

15 گرام کاربوہائیڈریٹ کی کچھ آسان مثالیں یہ ہیں۔

🍞  *ڈبل روٹی کا  1 سلائس 3 چمچ چینی*

🍎 *ایک چھوٹا سیب  3 چمچ چینی

🥛 *ایک کپ دودھ۔ 3 چمچ چینی

🍚 *ابلے ہوئے چاول آدھا کپ*.... "

🍪🍪 *دو چھوٹے بسکٹ تین چمچ چینی* "

🍌  *ایک چھوٹا کیلا*..... "

🍝 *پاستا کی ایک چھوٹی سی پیالی* ......"

🥔 *ایک چھوٹا آلو*..... "

🥔🍟 *چپس کا ایک چھوٹا بیگ* .."

🍇 *مٹھی بھر انگور*...

👆🏻 یہ سب *3 چمچ چینی* کے برابر ہیں.

ذیابیطس کے مریضوں کے لئیے چینی سے زیادہ *کاربوہائیڈریٹس* پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔

*گھر میں بنی گندم کی ایک روٹی* سے ملنے والے کاربوہائیڈریٹس جسم کے لیے تقریباً *سات آٹھ چمچ* برابر چینی کھانے جیسے ہیں..!

آجکل پاکستان کی تیس فیصد آبادی شوگر کی زیادتی کا شکار ہے اس لیے اس بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا اور احتیاط بیحد ضروری ہے۔

Post a Comment

0 Comments